نئی دہلی،8اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرولننگ کا شکار ہوئے ہیں۔عرفان نے پیر کو رکشا بندھن کے موقع پر ہاتھ میں راکھی باندھے ہوئے تصویر شیئر کی، جس پر لوگوں نے کئی طرح کے تبصرہ کئے۔لوگوں نے لکھا کہ آپ یہ کیا کر رہے ہو، آپ کو ایک مسلمان ہو۔تبصرہ میں لکھا گیا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ تمہارے جیسے مسلمان ہیں،تمہیں کوئی اسلامی تاریخ تو یاد نہیں ہوگی، لیکن رکشا بندھن یاد ہے۔وہیں ایک شخص نے لکھا کہ یہ اسلام میں درست نہیں ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ عرفان پٹھان کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا ہے۔پہلے عرفان نے اپنے فیس بک پر اپنی بیوی کے ساتھ تصویر ڈالی تھی،جس کے بعد لوگوں نے انہیں کافی ٹرول کیا۔پٹھان نے تصویر ڈالتے ہوئے لکھا کہ یہ لڑکی ایک مصیبت ہے۔تصویر میں عرفان اور ان کی بیوی صفا بیگ ایک گاڑی میں بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔صفا تصویر میں اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ صفا سعودی عرب کی ایک ماڈل ہیں۔